وفاقی وزیرنجکاری دانیال عزیز کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری

سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو 7 فروری کو ذاتی طور پر طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو 7 فروری کو ذاتی طور پر طلب کرلیا۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے وفاقی وزیرنجکاری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیربرائے نجکاری دانیال عزیز کو عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو 7 فروری کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: نہال ہاشمی توہین عدالت پر 5 سال کیلئے نااہل

اس سے قبل عدالتِ عظمیٰ نے عدلیہ مخالف تقاریر پر وزیرمملکت طلال چوہدری کو بھی 6 فروری کو طلب کررکھا ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے ہی رہنما سینیٹرنہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں 5 سال کے لئے نااہل اور ایک ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا
Load Next Story