نوابشاہ پی پی سے ناراض افراد پارٹی چھوڑ کر جانے لگے

اعوان برادری کی متحدہ میں شمولیت، ستار کیریو فنکشنل لیگ میں شامل ہوسکتے ہیں


Nama Nigar March 27, 2013
اعوان برادری کے سربراہ زاہد اعوان نے تصدیق کی اور کہاکہ طارق مسعود کو اعوان برادری نے 2 بار ووٹ دے کر کامیاب بنایا مگر انھوں نے اعوان برادری کو نظر انداز کردیا۔

KARACHI: پی ایس 24 پر متحدہ کی پوزیشن مضبوط ہونے لگی ہے۔

پیپلزپارٹی کے امیدوار طارق مسعود آرائیں سے ناراض اعوان برادری نے منگل کے روز پی پی سے علیحدگی اختیار کرکے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر اعوان برادری کے سربراہ زاہد اعوان نے تصدیق کی اور کہاکہ طارق مسعود کو اعوان برادری نے 2 بار ووٹ دے کر کامیاب بنایا مگر انھوں نے اعوان برادری کو نظر انداز کردیا۔ دوسری جانب پی پی رہنما صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست سردار عبدالستار کیریو، سابق صوبائی وزیر جان محمد بروہی اور حاجی غلام نبی راہو فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کریں گے۔



فریال تالپور نے گزشتہ ہفتے ستار کیریو کوان کی رہائش گاہ پر جاکر منانے کی کوشش کی مگر ناکام رہی، ذرائع کے مطابق عبدالستار کیریوآئندہ ایک دو روز میں پی پی سے علیحدگی اختیار کرکے پیر پگارا کی موجودگی میں فنکشل لیگ میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں