این سی ایچ ڈی کے 45 اساتذہ کو برطرف کرنیکا فیصلہ

اساتذہ کا احتجاج، من پسند افراد کی بھرتیوں کیلیے سازش کی جارہی ہے، مظاہرین


Nama Nigar March 27, 2013
اساتذہ نے کہا کہ این ایس ایچ ڈی اور محکمہ تعلیم کے افسران کی ملی بھگت سے پرانے اساتذہ کو فارغ کرکے ان کی جگہ من پسند اساتذہ کو لایا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

MELBOURNE: سیہون سب ڈویژن کے این سی ایچ ڈی کے 45 اساتذہ کو مختلف الزامات عائد کرکے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی ایچ ڈی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر جامشورو شفیع محمد کھتری، ان کے بھائی صوبائی کوآرڈینیٹر سندھ مجیب کھتری اور محکمہ تعلیم کے افسران نے 45 اساتذہ کو فارغ کرنے اور اپنے من پسند افراد کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اساتذہ نے نوکریوں سے فارغ کرنے کے خلاف محمود اوٹھو، جاوید بگھیو، اسما عمرانی و دیگر کے رہنمائی میں شفیع کھتری اور مجیب کھتری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اساتذہ نے کہا کہ این ایس ایچ ڈی اور محکمہ تعلیم کے افسران کی ملی بھگت سے پرانے اساتذہ کو فارغ کرکے ان کی جگہ من پسند اساتذہ کو لایا جارہا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ شفیع محمد کھتری اور مجیب کھتری کے خلاف کارروائی کرکے اساتذہ کی نوکریوں کو بچایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |