انوشکا اور کوہلی شادی کے بعد پہلا ویلنٹائن ڈے کیوں نہیں منائیں گے

شادی کے بعد ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کا پہلا ویلنٹائن ڈے ہے


ویب ڈیسک February 02, 2018
دونوں گزشتہ برس اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے؛ فوٹوسوشل میڈیا

کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما شادی کے بعد پہلا ویلنٹائن ڈے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں منائیں گے۔

گزشتہ برس دسمبر میں اپنی محبت کو شادی جیسے خوبصورت بندھن میں بدلنے والے ویرات انوشکا کا شادی کے بعد 14 فروری کو پہلا ویلنٹائن ڈے آرہا ہے۔ یہ دن تمام محبت کرنے والوں کے لیے بہت خاص ہوتا ہے اور ایک دوسرے سے محبت کرنے والے لوگ یہ دن اپنے تمام کام چھوڑ کر ایک دوسرے کے ساتھ گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ویرات، انوشکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ویرات انوشکا بھی طویل عرصے سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔ ان کی زندگی میں یہ محبت بھرا دن کئی بار آیا ہوگا لیکن شادی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب دونوں کی زندگی میں 14 فروری یعنی ویلنٹائں ڈے کا دن آئے گا۔ اصولاً تو یہ دن دونوں کو ایک ساتھ گزارنا چاہئے لیکن حیرت انگیز طور پر انوشکا شرما ویلنٹائن ڈے اپنے محبت کرنے والے شوہر کے بجائے بالی ووڈ اداکار ورون دھون کے ساتھ منائیں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ویرات انوشکا کا شاہد آفریدی کو دلچسپ جواب

بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما ان دنوں ورون دھون کے ساتھ فلم''سوئی دھاگے''کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور 14 فروری یعنی محبت اورپیار کے دن بھی وہ ورون کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف ہوں گی اور اپنی زندگی کے اس حسین اور محبت بھرے دن کو اپنے شوہر کے ساتھ نہیں گزارسکیں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ویرات انوشکا کی شادی کی ویڈیوز منظرعام پر

واضح رہے کہ طویل عرصے سے محبت کی زنجیروں میں قید کرکٹ اور بالی ووڈ کے دو خوبصورت ستارے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کسی پریوں کی کہانی سے کم نہ تھی دونوں نے اٹلی میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور ہمیشہ ساتھ رہنے کا وعدہ کیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں