لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوب گئی 8 پاکستانیوں سمیت 10 افراد جاں بحق
حادثے کی شکار کشتی میں 90 سے زائد افراد سوار تھے جن میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے، ترجمان اقوامِ متحدہ
لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے 8 پاکستانیوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی ہے اور اب تک 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔
اقوامِ متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کی ترجمان اولیوا ہیڈون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کشتی میں سوار افراد غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے لیکن بدقسمتی سے لیبیا کے شہر زوارہ کے قریب کشتی گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں ڈوبنے والے 10 افراد کی لاشیں ساحل پر آگئی ہیں جن میں 8 پاکستانی اور 2 لیبیا کے باشندے بھی شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ باوثوق ذرائع سے تصدیق ہوئی ہے کشتی پر 90 سے زائد افراد سوار تھے جن میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے اور حادثے میں تمام افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔