جیت کی جانب کیویز کے بڑھتے قدم پرائر نے روک دیے
ٹیم نے دوسری اننگز میں 9 وکٹ پر 315 رنز بناکر میچ اور سیریز دونوں ڈرا کردیں۔
تیسرے ٹیسٹ میں جیت کی جانب کیویز کے بڑھتے قدم پرائر نے روک دیے۔
دو مرتبہ آؤٹ ہونے سے بال بال بچ کر ناقابل شکست سنچری جڑی ، انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 9 وکٹ پر 315 رنز بناکر میچ اور سیریز دونوں ڈرا کردیں، نیوزی لینڈ کے تاریخی فتح کے خواب بُری طرح بکھر کر رہ گئے، ای ین بیل نے بھی ڈراپ کیچ کے بعد 75 رنز اسکور کیے،کین ولیمسن نے 4 وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ ڈرا ہونے سے تین میچز کی سیریز بھی 0-0 سے برابر ہوگئی، میٹ پرائر نے آخری ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کویقینی شکست سے بچایا۔
مہمان سائیڈ نے آخری دن کے کھیل کا آغاز 90 رنز 4 وکٹ سے کیا، اسے فتح کیلیے 481 رنز کا ناقابل حصول ہدف ملا، شروع میںہی مہمان ٹیم نے ہدف کو حاصل کرنے کی امیدیں چھوڑ دیں اور ٹاپ 4 بیٹسمین 90 رنز پر واپس لوٹ گئے، منگل کے روز ای ین بیل، جوئے روٹ کے ساتھ مل کر اسکور کو 150 تک لے گئے، روٹ (29) بولٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، قسمت نے انگلینڈ کا بھرپور ساتھ دیا جب نیوزی لینڈ کی جانب سے نئی گیند لینے کے بعد بیل اور جونی بیئر اسٹوکے کیچز ڈراپ ہوگئے، بیئر اسٹو تو صرف 6 رنز بناکر ساؤتھی کی گیند پر ٹیلر کا کیچ بن گئے مگر بیل نے پرائر کے ساتھ ساتویں وکٹ کیلیے 78 رنز کی شراکت کی۔
چائے کے وقفے سے قبل آخری اوور میں بیل 75 رنز پر ویگنر کی گیند پر ساؤتھی کا کیچ بن گئے، اس طرح نیوزی لینڈ کی 237 رنز پر 7 وکٹیں گرگئیں، وکٹ کیپر بیٹسمین میٹ پرائر پر قسمت پوری طرح مہربان رہی، ان کے خلاف کاٹ بی ہائنڈ کی دو زبردست اپیلز پر ریویو لینا بھی کیویز کے کام نہ آیا، 20 رنز پر نیل ویگنر نے کیچ ڈراپ کیا، جب وہ 28 رنز پر تھے اس وقت گیند ہیلمٹ سے ٹکراتی ہوئی اسٹمپس پر لگی مگر بیلز نہ گرنے پر انھوں نے بیٹنگ جاری رکھی۔
صورتحال کو دیکھتے ہوئے برینڈن میک کولم نے گیند پارٹ ٹائم اسپنر کین ولیمسن کو تھمائی جنھوں نے گذشتہ روز الیسٹرکک اور نائٹ واچ مین اسٹیون فن کو آؤٹ کیا تھا، انھوں نے اس بار بھی کپتان کو مایوس نہیں کیا اور اسٹورٹ براڈ (6) و جیمز اینڈر سن (0) کو روس ٹیلر کا کیچ بنایا۔ آخری کھلاڑی مونٹی پنیسر جب وکٹ پر آئے تو اس وقت بھی 19 گیندیں باقی تھیں تاہم زیادہ تر بالز کا سامنا پرائر نے کیا، پھر بھی پنیسر کو 5 بالزکھیلنا پڑیں مگر وہ وکٹ بچانے میں کامیاب رہے۔ پرائر نے 182 گیندوں پر 20 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 110رنز بنائے۔ ولیمسن نے 4 جبکہ ساؤتھی اور وینگنر نے 2، 2 وکٹیں لیں۔