ٹیسٹ رینکنگ کی جنگ انگلینڈ نے بھارت کو پچھاڑ دیا
کیویز سے سیریز ڈرا کرکے دوسری پوزیشن سنبھال لی، ساڑھے تین لاکھ ڈالر ملیں گے۔
ٹیسٹ رینکنگ کی جنگ میں انگلینڈ نے بھارت کو پچھاڑ دیا، نیوزی لینڈ سے سیریز ڈرا کرکے دوسری پوزیشن سنبھال لی۔
ٹیم نے خود کو ساڑھے تین لاکھ ڈالر کے خصوصی بونس کا بھی حقدار بنا دیا، کینگروز پر کلین سوئپ کے باوجود بھارتی ٹیم کو ڈھائی لاکھ ڈالر پر اکتفا کرنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق یکم اپریل کی کٹ آف ڈیٹ سے قبل انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ رینکنگ کی دوسری پوزیشن پر قبضے کی جنگ جاری تھی،دھونی الیون کوکینگروز پر کلین سوئپ کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا،اسے دوسری پوزیشن تک پہنچنے کیلیے نیوزی لینڈ کی آکلینڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ پر فتح بھی درکار تھی، مگر مہمان سائیڈ نے زبردست فائٹ سے آخری ٹیسٹ بھی ڈرا کرلیا۔
اس طرح دوسری پوزیشن اپنے قبضے میں رکھی تاہم اسے4 پوائنٹس کا خسارہ برداشت کرنا پڑا، بھارتی ٹیم نے7ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے اور اتنے ہی آسٹریلیا نے گنوائے اس طرح بھارتی ٹیم تیسرے اور آسٹریلوی سائیڈ چوتھے نمبر پر پہنچ گئی، اس کے پوائنٹس اس وقت 110 ہیں، 6 پوائنٹس کمی کے ساتھ پاکستان کا پانچواں نمبر ہے۔ جنوبی افریقہ بدستور پہلی پوزیشن پر قابض اور اس کا دوسرے نمبر کی ٹیم انگلینڈ سے 14 پوائنٹس کا واضح فرق ہے۔
پروٹیز سائیڈ پہلے ہی خود کو ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پر ہونے کی وجہ سے آئی سی سی کے خصوصی ساڑھے 4 لاکھ ڈالر بونس کا حقدار بنا چکے ہیں، انگلینڈ کے حصے میں 350000 ڈالر آئیں گے، بھارت کو تیسرے نمبر پر رہنے کی وجہ سے ڈھائی لاکھ جبکہ آسٹریلیا کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر ملیں گے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان چوتھے نمبر پر تھا،اگر وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا تو کم سے کم ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا انعام پانے میں کامیاب رہتا۔ گذشتہ برس آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ نے 2013 سے انعامی رقم میں اضافے کے ساتھ یکم اپریل کی کٹ آف ڈیٹ تک ٹاپ 4 پوزیشنز کی حامل ٹیموں میں بونس تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔