بھارت میں ایک بار پھر کرکٹ سیاست کی بھینٹ چڑھ گئی

سری لنکن پلیئرز انتہا پسندوں کا نشانہ بنے، لوگوں کے جذبات اہمیت رکھتے ہیں، شکلا

سری لنکن پلیئرز انتہا پسندوں کا نشانہ بنے، لوگوں کے جذبات اہمیت رکھتے ہیں، شکلا فوٹو: فائل

بھارت میں ایک بار پھر کرکٹ سیاست کی بھینٹ چڑھ گئی،اس بار سری لنکن پلیئرز تامل انتہا پسندوں کا نشانہ بنے۔

راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ لوگوں کے جذبات بھی ہمارے لیے کافی اہمیت رکھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں کھیلوں کو سیاست کی بھینٹ چڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، پہلے بورڈ نے ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کی وجہ سے پاکستانی پلیئرز کو آئی پی ایل سے باہر کیا، اب تامل انتہا پسندوں کی وجہ سے سری لنکا کے کھلاڑیوں کو چنئی کے میچز سے آؤٹ کردیا گیا۔




کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنے کا راگ الاپنے والے آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا کہتے ہیں کہ لوگوں کے جذبات بھی کافی اہمیت رکھتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہم چنئی سے کوئی بھی میچ کسی اور جگہ منتقل نہیں کررہے،مقامی لوگوں کے جذبات کا بھی خیال رکھنا ہے، اس تناظر میں ہم سری لنکا کرکٹ کو سیکیورٹی صورتحال سے متعلق باخبر رکھا ہوا ہے، بی سی سی آئی اور ایس ایل سی کے تعلقات کافی بہتر ہیں۔
Load Next Story