محمد عامر کی نوعمری میں ڈانس کی وڈیو سامنے آ گئی

محمد عامرکی رقص کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے


Sports Desk February 02, 2018
محمد عامرکی رقص کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹر محمد عامر کی نوعمری میں کزن کی شادی میں گانے پر رقص کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

یہ وڈیو محمد عامر کے کرکٹ میں مقبول ہونے سے قبل ان کے کزن کی شادی پر بنائی گئی ہے جو اب سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر رہی ہے، وڈیو میں محمد عامر کو بھارتی گانے "Be twist" پر رقص کرتے ہوئے دیکھاجا سکتا ہے، ان کی وڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی مل رہی ہے، اور ان کے مداحوں نے ان کی رقص میں مہارت کی تعریف کی ہے۔



واضح رہے کہ محمد عامر کا تعلق گوجر خان سے ہے، انہیں بچپن سے کرکٹ کا شوق تھا اور ان کے والد انہیں پڑھائی پر دھیان دینے کا کہتے تھے تاہم وہ کرکٹ میں مگن رہے اور بالآخر وہ اپنی لگن اور محنت کی بدولت قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے اور دنیا بھر کے بیٹسمینوں کو تگنی کا ناچ نچایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں