بلوچستان کے عوام کی خدمت جاری رکھوں گاوزیر اعلیٰ بلوچستان

جلد ہی اضلاع کی سطح پر ڈپٹی کمشنر بھی کھلی کچہریاں لگائیں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستان


ویب ڈیسک February 02, 2018
جلد ہی اضلاع کی سطح پر ڈپٹی کمشنر بھی کھلی کچہریاں لگائیں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستان۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی خدمت جاری رکھوں گا جب کہ ہمارے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواتین گھریلو معاملات اور نوکریوں کی درخواستیں لائی ہیں جس پر ہمدردانہ غو رکر یں گے جب کہ درخواست گزاروں کی شکایات میرٹ پر دور کی جائیں گی۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پولیس کے محکمہ میں اصلاحات لاکر اسے بہتر بنایا جائے گا اور جلد ہی اضلاع کی سطح پر ڈپٹی کمشنر بھی کھلی کچہریاں لگائیں گے اور ہمارے دروازے عوام کے لئے ہر روز کھلے ہیں، میں بلوچستان کے عوام کی خدمت جاری رکھوں گا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے عوامی مسائل سننے کے لئے کھلی کچہری لگائی ہے جہاں ہزاروں شہری اپنی شکایات لیکر آئے جب کہ داد رسی کیلئے آنے والوں میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |