بليک واٹر 50 كروڑ ڈالرادا كرنے كو تيار

امريكی محكمہ خارجہ كے ساتھ ڈيل كے تحت 4 كروڈ 20 لاكھ ڈالرادا كرے گی

امريكی محكمہ خارجہ كے ساتھ ڈيل كے تحت 4 كروڈ 20 لاكھ ڈالرادا كرے گی

بدنام زمانہ امريكی كمپنی بليک واٹرپراسلحہ قوانين كی خلاف ورزی كرنے پر 50 كروڈ ڈالر جرمانہ عائد كرديا گيا ہے ۔

نجی سيكيورٹی كمپنی بليک واٹر اب اكاڈمی كے نام سے كام كررہی ہے۔


بدھ كوامريكی محكمہ انصاف كے مطابق كمپنی نے امريكی قوانين كی خلاف ورزی كرتے ہوئے سوڈان كو سيٹلائٹ فون فروخت كيے اور كينيڈا سميت كئی ممالک كی افواج كو بلا اجازت تربيت دی۔

اس كے علاہ بليک واٹر كے پاس غير قانونی آٹوميٹک ہتھيار بھی ہيں ۔

امريكی محكمہ انصاف نے كہا كہ كمپنی امريكی محكمہ خارجہ كے ساتھ ڈيل كے تحت 4 كروڈ 20 لاكھ ڈالرادا كرے گی، جبكہ اس پر 75 لاكھ ڈالر جرمانہ بھی عائد كيا گيا ہے۔ كمپني نے جرمانہ ادا كرنے كی حامی بھر لی ہے۔
Load Next Story