میامی ٹینس لینا نے گاربین کی بلند پرواز روک دی

مینز سنگلز میں اینڈی مرے، ٹوماس بریڈیچ، جوئے ولفریڈ سونگا اور نکولس الماگرو تیسرا مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب


AFP/Sports Desk March 27, 2013
میامی ٹینس: سربیا کی اینا ایووانووک اطالوی حریف سارا ایرانی کیخلاف ریٹرن شاٹ کھیلنے کیلیے تیار، وہ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ فوٹو: گیٹی امیجز/اے ایف پی

KARACHI: یوایس اوپن چیمپئنز اینڈی مرے اور سرینا ولیمز نے میامی ماسٹرز میں ٹائٹل کی جانب سفر جاری رکھا۔

چینی پلیئر لینا نے اسپینش حریف گاربین مگروزا کی بلند پرواز روک دی، دفاعی چیمپئن اگنسیکا ریڈوانسکا اور ماریا شراپووا نے بھی کوارٹر فائنلز میں نشست محفوظ کرالی،سارا ایرانی،جیلینا جینکووچ، روبریٹا ونسی اور کرسٹن فلپکنز بھی فائنل8 میں ساتھ شامل ہو گئیں۔ مینز سنگلز کے تھرڈ راؤنڈ مقابلوں میں ٹوماس بریڈیچ، جوئے ولفریڈ سونگا اور نکولس الماگرو نے کامیابی حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق میامی ماسٹرز کے ویمنز سنگلز کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز کا مقابلہ چینی پلیئر لینا سے ہوگا۔

لینا نے ایونٹ میں بڑی پلیئرز کو مات دے کر دھوم مچانے والی گاربین مگروزا کو چوتھے راؤنڈ میں 7-6(8/6) اور 6-2 سے ٹھکانے لگادیا، گاربین نے دوسرے راؤنڈ میں روس کی اناستاسیا پاولیچنکووا اور تیسرے میں سابق عالمی نمبرون کیرولین ووزینسکی کو مات دی تھی،31 سالہ لینا آسٹریلین اوپن کے فائنل میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد پہلا ایونٹ کھیل رہی ہیں، سرینا ولیمز کو چوتھے راؤنڈ میں13 سیڈ ڈومنیکا سبولکووا کے سامنے تھوڑی مشکل پیش آئی، ان کی جیت کا اسکور 2-6،6-4 اور 6-2 رہا، تھرڈ سیڈ ماریا شراپووا نے جمہوریہ چیک کی کارلا زاکاپولووا کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-2،6-2 سے مات دے دی۔

10

راؤنڈ 8 میں شراپووا کا مقابلہ آٹھ سیڈ سارا ایرانی سے ہوگا، جنھوں نے سابق عالمی نمبرون اینا ایوانووک کو1-6،6-4 اور 6-2 سے ہرادیا،دفاعی چیمپئن اگنیسکا ریڈوانسکا نے سلونی اسٹیفنز کو 4-6،6-2 اور 6-0 سے شکست دی، کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ بیلجین کرسٹن فلپکنزسے ہونا ہے، فلپکنز نے کروشیا کی ایجلا ٹوملی جانووچ کو 6-7(6/8)،6-4 اور 6-3 سے ہرایا۔ دوسری جانب مینز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں سیکنڈ سیڈ اینڈی مرے نے 9 ایسز لگاتے ہوئے گریگور دیمیتروف کو 7-6(7/3) اور 6-3 سے پچھاڑ دیا، چار برس قبل میامی ماسٹرز میں وننگ ٹرافی تھامنے والے اینڈی مرے کو یہ مقابلہ جیتنے کیلیے ایک گھنٹہ 54 منٹ صرف کرنا پڑے،اینڈی مرے کو کوارٹر فائنل میں پہنچنے کیلیے اٹلی کے آندریا سیپی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

16 سیڈ سیپی نے برازیلین حریف تھوماس بیلوسی کو 7-5،4-6 اور 6-2 سے ہرایا، 4 سیڈ ٹوماس بریڈیچ نے کولمبیا کے الیجاندرو فالا کو 2-6،7-6(8/6) اور 6-4 سے قابو کرلیا،8 سیڈ فرنچ پلیئر رچرڈ گیسکوئٹ نے روسی حریف میخائل یوزنی کو 6-3،6-4 سے زیر کرلیا،10 سیڈ نکولس الماگرو نے بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن پر 6-3،6-4 سے غلبہ پایا، گیسکوئٹ اب الماگرو سے ٹکرائینگے، 6 سیڈ جوئے ولفریڈسونگا نے فن لینڈ کے جارکونمین کو 6-3، 6-3 سے ہرادیا ، سام کیورے کے مقابل آنیوالے کینیڈا کے میلوس راؤنک کو منہ کے انفیکشن کے سبب میچ سے قبل دستبرداری اختیار کرنا پڑگئی،مارن کلک نے دراز قامت امریکی پلیئر جون اسنر کو 6-3،7-6(7/3) سے واپسی کا پروانہ تھما دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں