کراچی میں ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمت بڑھانے کا اعلان

کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت میں اضافے کو مسترد کردیا


ویب ڈیسک February 02, 2018
کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت میں اضافے کو مسترد کردیا۔ فوٹو: فائل

ڈیری فارمرز اور کمشنر کراچی کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت 10 روپے فی کلو بڑھانے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کمشنر ہاؤس میں ڈیری فارمرز اور کمشنر کراچی کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت 10 روپے فی کلو بڑھانے کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل ڈیری فارمرز نے دودھ کی فی لیٹر قیمت 15روپے بڑھانے کی سفارش کی تھی تاہم ریٹیلرز کی جانب سے بھی دودھ کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا گیا۔

دوسری جانب کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز کی دودھ کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دودھ کی سرکاری قیمت کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور مہنگا دودھ فروخت کرنے والے ڈیری فارمرز کو گرفتار کیا جائے گا۔

کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز کو ہدایت دی کہ ڈیری فارمرز تحریری طور پر بیان جمع کرائیں کہ وہ معیار اور خالص دودھ فروخت کریں گے۔ ڈیری فارمرز نے کمشنر کراچی کی جانب سے ڈیری فارمرز کی گرفتاری کے احکامات کو نامنظور کرتے ہوئے کہا کہ ڈیری فارمرز کی گرفتاری کے احکامات کے خلاف جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ مسترد ہونے کے بعد منڈی میں نرخ اوپن کرنے کا اعلان کیا گیا اور منڈی میں اوپن نرخ 95 روپے فی لیٹر پر دودھ فروخت کیا جا رہا ہے۔ ریٹیلرز نے 95 روپے فی لیٹر دودھ خرید کر 85 روپے فروخت کرنے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے کمشنر کراچی سے ڈیری فارمز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |