مداحوں سے بچنے کیلیے پوجا میں سکھ کا روپ دھار کر شریک ہوا تھا سارو گنگولی
سابق بھارتی قائد نے یہ انکشاف اپنی کتاب ’’ اے سنچری از ناٹ انف‘‘ میں کیا۔
سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے انکشاف کیا ہے کہ کولکتہ میں ہونے والی پوجا میں مداحوں سے بچ کر شرکت کرنے کے لیے سکھ کا روپ دھارا تھا۔
سارو گنگولی نے بتایا ہے کہ کئی سال قبل انھوں نے کولکتہ میں ہونے والی '' درگا پوجا'' میں مداحوں سے بچ کر شرکت کرنے کے لیے سکھ کا روپ دھارا تھا۔
سابق بھارتی قائد نے یہ انکشاف اپنی کتاب '' اے سنچری از ناٹ انف'' میں کیا، انھوں نے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے لکھاکہ سکھ کا روپ بنانے کے لیے اہلیہ ڈونا نے میک اپ آرٹسٹ کا انتظام کیا تاہم راستے میں ایک پولیس اہلکار نے انھیں پہچان لیا تھا، انھوں نے اس سے گزارش کی وہ اس کو راز ہی رکھے، اس معاملے پر کافی عرصے تک فیملی کے لوگ ان کا مذاق اڑاتے رہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں کرکٹرز بھی فلمی ستاروں کی طرح انتہائی مشہور ہیں اور ان کے لیے عوامی مقامات پر جانا آسان نہیں ہوتا۔