عاصمہ کیس قاتل کو بیرون ملک فرار کرانے والا ملزم گرفتار

ملزم شاہ زیب مقتولہ عاصمہ رانی کی جاسوسی بھی کرتا تھا


ویب ڈیسک February 03, 2018
ملزم شاہ زیب مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کا قریبی دوست ہے فوٹو:فائل

رشتے سے انکار پر قتل کی گئی عاصمہ رانی کے مقدمے میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عاصمہ رانی قتل کیس میں ایک اور ملزم شاہ زیب کو گرفتار کرلیا گیا جس نے مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کی ملک سے فرار ہونے میں مدد کی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم شاہ زیب مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کا قریبی دوست ہے اور کوہاٹ میں عاصمہ کے علاقے 'کے ڈی اے' کا رہائشی ہے۔ ملزم شاہ زیب مقتولہ عاصمہ رانی کی جاسوسی بھی کرتا تھا اور اسے قتل میں سہولت کاری کے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ میں رشتے سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو قتل کرنیوالا ملزم بیرون ملک فرار

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے اواخر میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر کا بھتیجا مجاہد آفریدی رشتے سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ عاصمہ بی بی کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ مقتولہ عاصمہ بی بی نے دم توڑنے سے قبل واضح الفاظ میں قاتل کا نام مجاہد آفریدی بتایا تھا جس کی ویڈیو بھی ریکارڈ ہوکر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ ملزم کی عدم گرفتاری خیبر پختونخوا پولیس کی کوتاہی ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |