چینی انویسٹرز کی سندھ میں جوائنٹ وینچر میں دلچسپی

تیان جن کونسل فارانویسٹمنٹ پروموشن کے وفدکی چیئرپرسن ایس بی آئی سے ملاقات


Business Reporter February 03, 2018
ناہیدمیمن نے حکومتی مراعات وسہولتوں سے آگاہ، ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ فوٹو: فائل

BEIRUT: چینی انویسٹرز نے کہا ہے کہ وہ سندھ میں جوائنٹ وینچر کے تحت سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

چین کے صوبے تیان جن کی کونسل فار انٹرنیشنل انویسٹمنٹ پروموشن کے وفد نے نائب صدر ہینری زینگ کی قیادت میں سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی چیئرپرسن ناہیدمیمن سے ملاقات کی اور صوبے میں سرمایہ کاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر چیئرپرسن ناہید میمن نے کہا کہ اب وقت ہے کہ چینی نجی شعبہ اپنی صنعتوں کو ون بیلٹ ون روڈ کے ساتھ منتقل کرے، سندھ حکومت صوبے میں آنے والے سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرے گی۔ انہوں نے چینی وفد کو صوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کیں اور حکومتی مراعات و سہولتوں سے آگاہ کیا۔

چینی وفد نے کہا کہ وہ سندھ میں انڈسٹریل پارک، منرل پروسیسنگ، ماربل سٹی اور کلچرل ایکس چینج کے میدانوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں چینی اور پاکستانی نجی شعبوں کے ساتھ جوائنٹ وینچرکے تحت بھی کام کر سکتے ہیں۔ ناہید میمن نے کہا کہ سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ چینی سرمایہ کاروں کو ہرممکن معاونت فراہم کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔