گھروں اور گوداموں کے تعمیراتی پرمٹ کے اجرا میں نرمی

واٹر بورڈ، محکمہ تحفظ ماحولیات، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور حکومت سندھ کے این او سیز کے حصول کی پابندی بھی ختم کر دی گئی۔


Staff Reporter February 03, 2018
ہر کیس کے تعمیراتی پرمٹ کا حصول کیٹیگری ون اور کیس کی منظوری اور اجرا سنگل اسٹیج طریقہ کار کے تحت 30 دن میں کیا جائے گا۔ فوٹو : فائل

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے) نے رہائشی گھروں اور غیر نقصان دہ اشیا کے گوداموں (کیٹیگری ون بلڈنگز) کے تعمیراتی پرمٹ کے اجرا اور منظوری کے طریقہ کارمیں نرمی کردی ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے اس ضمن میں کی گئی ریفارمز کے تحت رہائشی گھروں اور غیر نقصان دہ اشیا کے گوداموں کے تعمیراتی پرمٹ کے حصول کی ٹائم لائن کی ازسرنو جانچ پڑتال کی ہے لہٰذا ایڈوائزری کمیٹی کی جانب سے بلڈنگ اور ٹاؤن پلاننگ کے ضوابط ، طریقہ کار میں ہونے والی ترامیم اور ٹائم لائن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے باعث ہر کیس کے لیے تعمیراتی (کنسٹرکشن) پرمٹ کا حصول برائے کیٹیگری ون اور اس کیس کی منظوری اور اجرا سنگل اسٹیج طریقہ کار کے تحت 30 یوم میں کیا جائے گا۔

بلڈنگزکی کیٹیگری ون میں i۔ (G+1) فلورز کے حامل 399 اسکوائر یارڈز تک کے رہائشی بنگلوز 33فٹ تک کی اونچائی کی حامل 120 اسکوائر فٹ تک کے پلاٹ پر قائم کوئی بھی بلڈنگ i11 پر نقصان دہ اشیا کا گودام (ویئرہاؤس) جس کی اونچائی 35 فٹ یاجس کے پلاٹ کا رقبہ 1100اسکوائر یارڈزتک ہو، شامل ہیں۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے آغا مقصود عباس نے کنسٹرکشن،کمپلیشن پرمٹس کے لیے دی گئی ٹائم لائن کے نفاذ کی ہدایت کردی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں