لڑکی سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ عدالتی حکم پر درج

عدالت نے ایس ایچ او جھڈو کے خلاف بروقت مقدمہ درج نہ کرنے پرکارروائی کرنے کاحکم دیاہے۔


Nama Nigar February 03, 2018
عدالت نے ایس ایچ او جھڈو کے خلاف بروقت مقدمہ درج نہ کرنے پرکارروائی کرنے کاحکم دیاہے۔ فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپورخاص نے14 سالہ لڑکی کو زیادتی کانشانہ بنانے کے الزام میں 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے جبکہ ایس ایچ او جھڈو کے خلاف بروقت مقدمہ درج نہ کرنے پرکارروائی کرنے کاحکم دیاہے۔

فاضل عدالت میں نواحی علاقے علی غلام لغاری کے رہائشی امتیاز لغاری اور والدہ روزینہ نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیاتھاکہ ان کی بیٹی کو فریدلغاری، سجاول لغاری، احمد لغاری، محمدخان، عامر اور چیتن نے ہراساں کیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن ایس ایچ او نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا تاہم عدالت مقدمہ درج کرنے اور ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کاحکم جاری کرے۔

عدالت کے حکم پر جھڈو پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف زیادتی کی کوشش کے الزام مقدمہ درج کر لیاہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |