پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکے نام رجسٹرڈدو تلوار کانشان الاٹ

ناہید خان اور غنویٰ کی درخواستیں مسترد، چیئرمین بلاول اور سیکریٹری جنرل کھوسہ ہیں، الیکشن کمیشن


فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن میںپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کے نام سے رجسٹرڈ کر لی گئی اوراسے دو تلوار کا انتخابی نشان بھی الاٹ کر دیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے چار ممبران نے متفقہ طور پر پارٹی کی رجسٹریشن بلاول بھٹو کے نام کرنے کا فیصلہ دیا ہے کمیشن نے گزشتہ تیر کا نشان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کو دینے اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا کمیشن کی جانب سے منگل کی شام کو 12 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور اس کے سکریٹری جنرل لطیف کھوسہ ہیں،کمیشن نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ غنویٰ بھٹو نے الیکشن کمیشن میں پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے نام سے رجسٹرڈ کرائی ہے اور اب اس مرحلے پر اس کو تبدیل کرنا چاہتی ہیں جبکہ قانون کے مطابق پولیٹکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت قانون اس کی اجازت نہیں دیتا ہے ناہید خان کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے ناہید خان نے 2002 میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے نام پر قومی اسمبلی کا انتخاب لڑا اور رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں اور اب بھی چار پی کی ممبر ہیں۔



الیکشن کمیش نے قرار دیا گیا کہ کمیشن کی جانب سے سوال پر کہ چار پی کی جماعت کو ختم کر دیا گیا کہ موجود ہے تو کمیشن کو بتایا گیا کہ تین پی جماعت کے چیئرمین بلاول بھٹو سیکریٹری لطیف کھوسہ سیکریٹری اطلاعات بیرسٹر معسود کوثر سمیت دوسرے لوگ منتخب ہوئے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین تین پی پی پی جماعت کی بہن کی طرح ہے لیکن الگ جماعت ہے کمیشن نے اس پر اتفاق کیا کہ دونوں جماعتیں الگ الگ ہیں اب کے اس عمل سے پولیٹکل پارٹیز آرڈر2002 کی سیکشن پانچ کی زد میں نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں