کراچی متحدہ کے امیدواروں نے 150کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
ن لیگ اور خواتین و اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغذات جمع کرانے کا آغاز
کراچی میں عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی وصولی کرنے کے ساتھ ساتھ فارم جمع کرانے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواروں نے 150کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور خواتین واقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز ہوگیا ہے، شہر میں نقص امن کے باعث امیدوار روایتی انتخابی جوش وخروش کے ساتھ کاغذات نامزدگی جمع کرانے نہیں آئے، ماضی کی طرح ان کے ساتھ حمایتیوں کی بڑی تعداد کے بجائے 3 سے 4 افراد موجود تھے، ایم کیوایم نے تقریباً تمام پرانے کھلاڑی میدان میں اتارے ہں اور کئی امیدواروں نے مختلف قومی وصوبائی حلقوں میں ایک سے زائد فارم جمع کرائے ہیں۔
جبکہ مرکزی امیدوار کے ساتھ متبادل امیدوار نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، تفصیلات کے مطابق کراچی کی قومی اسمبلی کی 20 اور صوبائی اسمبلی کی 42 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی فارم کی وصولی کے ساتھ ساتھ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے اور منگل کو جوڈیشل کمپلیکس، ملیر کورٹ اور سٹی کورٹ میں قائم ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے امید واروں نے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 150کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے۔
اس موقع پر امیدواروں کے ساتھ روایتی انتخابی حامیوں کی بڑی تعداد نظر نہیں آئی، شہر میں سیکوریٹی کے حوالے سے تمام امیدوار چند حامیوں اور پولیس گارڈ کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے آئے، جوڈیشل کمپلیکس اور سٹی کورٹس کی مختلف اضلاع کی عدالتوں میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پی ایس 105 کیلیے سید شاکر علی ، سید بابر انیس نے 102, 105،پی ایس 101 کے لیے انور عالم ، پی ایس 102 اور 103 کے لیے محمد کمال، پی ایس 118 کے لیے ایم کیو ایم کے امیدوار مزمل قریشی ،عبدالحسیب نے این اے 241 اور پی ایس 92 ، قومی اسمبلی کی نشست این اے 253 کے لیے فیصل سبزواری،
این اے 254 کے لیے امین الحق، این اے 255 کے لیے آصف حسنین ، 252 کے لیے رشید گوڈیل، وسیم اختر نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 251اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 115،پی ایس 114سے عبد الرؤف صدیقی ، سلمان مجاہد بلوچ نے این اے 239اور پی ایس 90،این اے 240سے سہیل احمد منصور ،پی ایس 91سے محمد حنیف ،عبدالقادر خانزادہ نے این اے 241، پی ایس 93سے سردار احمد ،این اے 243سے عبدالوسیم، پی ایس 108سے عادل صدیقی ،پی ایس 124سے عارف خان ایڈووکیٹ ،خواجہ اظہار الحسن نے این اے243اورپی ایس 99 ،پی ایس 113سے سید حامد حسین،کنور نوید نے این اے 243اور پی ایس 107، پی ایس 106سے حنیف فاروقی، این اے 243سے عبدالوسیم ،
این اے 250سے صنم سلطانہ جعفری ، پی ایس 111سے محمد طاہر قریشی کے ، پی ایس 103سے ندیم ہاشمی، پی ایس 113سے وقار حسین شاہ، پی ایس 92سے یوسف شاہوانی، پی ایس 122سے خالد احمد، پی ایس 113 سے عامر حسین عابدی کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیداور رانا اشفاق رسول نے این اے 239سے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے ، قومی و صوبائی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر بالترتیب 15اور سات فارم جمع ہوئے جبکہ 9کاغذات نامزدگی اقلیتی نشستوں پر جمع کرائے گئے، قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے کشور زہرا اور بلقیس مختیار جبکہ صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے شہناز سیف الدین ،شازیہ فاروق پٹنی اور ہیر سوہونے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں ۔
جوڈیشل کمپلیکس ،ڈسٹرکٹ ملیر اور سٹی کورٹس سے مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم حاصل کیے، دریں اثناء ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر نے سٹی کورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے ذریعے عوام کے ووٹ بینک پر ڈالا جارہا ہے، ہم ان سازشوں کا سامنا کریں گے، یہ ایم کیوایم کے ووٹ تقسیم کرنے کی سازش ہے۔