اسحاق ڈارنے سینیٹ الیکشن کے لیے فارم حاصل کرلیا

اسحاق ڈار نے اپنے نمائندے کے ذریعے کاغذات نامزدگی حاصل کیے،ذرائع الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک February 03, 2018
اسحاق ڈار نے اپنے نمائندے کے ذریعے کاغذات نامزدگی حاصل کیے،ذرائع الیکشن کمیشن

سابق وزیر خزانہ اور نیب ریفرنسز میں اشتہاری ملزم اسحاق ڈار نے سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب ریفرنسز میں احتساب عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے گئے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اگلے ماہ ہونے والے سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے اپنے نمائندے کے ذریعے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دے دیا

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایوانِ بالا یعنی سینیٹ کا انتخاب 3 مارچ کو کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل کرنا شروع کردیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں