سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ کی پہلی جھلک

فلم ’’ریس تھری‘‘ کی شوٹنگ ممبئی میں مکمل کی جائے گی، ہدایت کار ریمو ڈیسوزا


ویب ڈیسک February 03, 2018
فلم ’’ریس تھری‘‘ کی شوٹنگ ممبئی میں مکمل کی جائے گی، ہدایت کار ریمو ڈیسوزا ۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ کی ایکشن فلم سیریز ''ریس'' کے تیسرے سیکوئل کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی۔

بالی ووڈ کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم سیریز ''ریس'' کے تیسرے سیکوئل کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے جس کی وجہ اس سیریز میں پہلی بار بالی ووڈ کے دبنگ خان کی انٹری ہے جو جیکولین فرنینڈس کے ہمراہ عید الفطر پر باکس آفس پر ریس لگائیں گے۔ فلم کے پہلے دونوں حصوں میں چھوٹے نواب سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ انیل کپور بھی دونوں سیکوئل کا حصہ تھے اور فلم نے بھر پور کامیابی سمیٹی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سیف علی خان نے 'ریس تھری' نہ کرنے کی وجہ بتادی



بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ''ریس تھری'' کے ہدایت کار اور معروف کوریو گرافر ریمو ڈیسوزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فلم کی پہلی جھلک جاری کی جس میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان تو واضح طور پر دکھائی نہیں دے رہے البتہ خوبرو اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹوئٹ میں ہدایت کار نے کہا کہ ایکشن سے بھرپور فلم ''ریس تھری'' کی ممبئی میں شوٹنگ شیڈول کا آغاز ہوا چاہتا ہے جو جلد ہی مکمل کرلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :بوبی دیول کی فلم ''ریس تھری'' میں انٹری

واضح رہے ریس کے پہلے دونوں حصوں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سیف علی خان نے 'ریس تھری' کرنے سے انکار کردیا تھا جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، بوبی دیول، ثاقب سلیم، ڈیزی شاہ اور پوچا ہیکڈے شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں