فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی تاریخ میں پہلی بار پاکستان پہنچ گئی
فیفا كی ٹرافی كا پاكستان آنا بہت بڑی بات ہے، یونس خان
سونے سے بنی فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی تاریخ میں پہلی بار پاکستان پہنچ گئی۔
پاکستان فٹبال میں تاریخی لمحہ آ گیا کیوں کہ روس میں 14جون سے شروع ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے پہلے تاریخ میں پہلی بار ٹرافی پاکستان لائی گئی ہے، بنکاک سے چارٹر جہاز پر 6 کلو گرام وزنی اور ساڑھے 36 سینٹی میٹر اونچی فیفا ٹرافی نے لاہور کا سفر کیا اور ايئرپورٹ پر پاكستان فٹبال ٹيم كے كپتان كليم اللہ نے ٹرافی وصول كی جس كے بعد اسے رونمائی كے ليے لاہور كے ايک نجی ہوٹل پہنچايا گيا جہاں ٹرافی كی تقريب رونمائی ہوئی۔
تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک فٹبال ایک دنیا كا مقبول ترین كھیل ہے اور فیفا كی ٹرافی كا پاكستان آنا بہت بڑی بات ہے جب کہ ٹرافی کے ساتھ سفر میرے لئے بڑا اعزاز ہے۔
پاكستان فٹبال ٹيم كے كپتان كليم اللہ خان نے کہا کہ ميں نے كبھی سوچا بھی نہيں تھا كہ فيفا ورلڈ كپ كی ٹرافی رونمائی كے ليے پاكستان آئے گی۔ انہوں نے مزيد كہا كہ پاكستان ميں ٹرافی كا آنا حوصلہ افزاء ہے اور مجھے لگتا ہے كہ ايک دن پاكستان بھی فٹبال ميں اعلیٰ مقام حاصل كرے گا۔
فرانس کے فٹ بالر کرسچیئن کیربیو نے تقریب میں ٹرافی کی پاکستان آمد کو دلچسپ تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لاہور پہنچنے پر بے حد خوشی محسوس ہوئی، پاكستان میں پہلی مرتبہ فیفا ٹرافی كا آنا اعزاز كی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاكستان میں فٹبال كے كھیل سے محبت كرنے والے لوگ ہیں، ہم كھیلوں كے ذریعے اپنے مستقبل كو بہتر بنا سكتے ہیں۔
واضح رہے فیفا ٹرافی ورلڈ کپ سے پہلے 51 ملکوں کا چکر لگا کر مئی میں روس پہنچ جائے گی جہاں 14 جون سے 15 جولائی تک ورلڈ کپ مقابلے ہوں گے۔