پاکستان کے لیے عالمی بینک کا قرضہ

عقلمندی کا تقاضہ یہ ہے کہ قرضہ اس مہارت سے استعمال کیا جائے کہ اس کی ادائیگی کا خرچہ بھی اس کے اندر سے نکل آئے۔


Editorial February 04, 2018
عقلمندی کا تقاضہ یہ ہے کہ قرضہ اس مہارت سے استعمال کیا جائے کہ اس کی ادائیگی کا خرچہ بھی اس کے اندر سے نکل آئے۔ فوٹو: فائل

عالمی بینک نے پاکستان کو پنجاب میں زرعی شعبے کی بہتری اور خیبر پختونخوا میں بچوں اور ماؤں میں غذائیت کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کو 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرضہ دے گا۔

معاہدے کے تحت اس رقم میں سے 30 کروڑ ڈالر پنجاب میں فصلوں اور افزائش حیوانات کے شعبوں کی بہتری کے منصوبے پر خرچ کی جائے گی جب کہ 50 لاکھ ڈالر خیبر پختونخوا میں 2 سال تک کی عمر کے بچوں اور خواتین میں غذائیت بہتر بنانے کے اہداف کے حصول پر خرچ کی جائے گی۔ یہ قرضہ جن مقاصد کی خاطر حاصل کیا گیا ہے۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ رقم ان ہی مقاصد پر استعمال کیا جائے اور یہ بھی واضح کیا جائے کہ قرضہ کہاں کہاں اور کتنا کتنا استعمال ہوا اور اس کے نتائج کیا برآمد ہوئے۔ عقلمندی کا تقاضہ یہ ہے کہ قرضہ اس مہارت سے استعمال کیا جائے کہ اس کی ادائیگی کا خرچہ بھی اس کے اندر سے نکل آئے نہ کہ یہ رقم سرکاری اعمال کی نااہلی کی نذر ہو جائے جس طرح کہ مبینہ طور پر ماضی میں ہوتا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں