لال مسجد کمیشن نے مشرف کابیان ریکارڈکرنے کیلیے مزیدوقت مانگ لیا

4مرتبہ سمن بھیجے گئے مگرمشرف نے وصول کرنے کے باوجوداپنابیان ریکارڈنہیں کرایا۔ان کا بیان ریکارڈکرانااہم ہے ۔


Numainda Express March 27, 2013
4مرتبہ سمن بھیجے گئے مگرمشرف نے وصول کرنے کے باوجوداپنابیان ریکارڈنہیں کرایا۔ان کا بیان ریکارڈکرانااہم ہے ۔ فوٹو:فائل

لال مسجدکمیشن نے جنرل مشرف کابیان ریکارڈکرنے کیلیے سپریم کورٹ سے مزیدوقت مانگ لیاہے۔

شہدا لال مسجدفائونڈیشن کے چیئرمین طارق اسدایڈووکیٹ نے صحافیوں کوبتایاکہ لال مسجدآپریشن کی تحقیقات کیلیے جسٹس شہزادوشیخ کی سربراہی میں قائم یک رکنی کمیشن اس سے قبل دومرتبہ توسیع لے چکاہے۔ اب بھی اس کی معیادپوری ہوچکی تھی اور مزیدتوسیع کیلیے درخواست دی ہے۔ پرویزمشرف کابیان ریکارڈکرنے کیلیے 4مرتبہ سمن بھیجے گئے مگرمشرف نے وصول کرنے کے باوجوداپنابیان ریکارڈنہیں کرایا۔ان کا بیان ریکارڈکرانااہم ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں