الیکشن نہیں لڑونگابے داغ افرادکاساتھ دونگاڈاکٹرقدیر

سچائی کافقدان ہے،کوئی دیانتدارحکمراں مل جائے تومسائل حل ہوسکتے ہیں


Umair Ali Anjum March 27, 2013
18کروڑآبادی اور بے پناہ وسائل کے باوجودغربت المیہ ہے،’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو ۔ فوٹو: فائل

پاکستانی ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے کہاہے کہ آئندہ الیکشن میں ان لوگوں کا ساتھ دوں گا جن کا ماضی داغ دار نہیں، میں الیکشن نہیں لڑوں گا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے گفتگوکے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کوجاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام نے بہت نقصان پہنچایا ہے۔ عوام کو سکون کا سانس مہیاکرنے کے لیے ہمیں مل کرکوشش کرنی ہوگی۔ میرا ذاتی ارادہ الیکشن میں حصہ لینے کانہیں۔



ضرورت پیش آئی تو اپنے نمائندے ضرورکھڑے کروںگا۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہمارے ہاں سیاست میں سچائی کا فقدان ہے۔ اگر چندسال کے لیے کوئی دیانتدار لیڈر اس ملک پر حکمرانی کے لیے آجائے تو میں سمجھتا ہوں مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ اس وقت ملک میں پانی، بجلی، گیس اور پٹرول جیسی زندگی کی اہم اشیا کی قلت ہے۔

جس کے باعث عوام شدید اذیت کا شکارہے۔ آزاد جمہوریہ پاکستان کا مطلب اگر سیاستدانوں کو معلوم ہوتا تو ملک اتنے بحرانوں میں نہ گھراہوتا۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کاکہنا تھاکہ 18کروڑ سے زیادہ آبادی اور بے پناہ قدرتی وسائل کے باوجود ہم دنیا کے غریب ترین ملکوں میں شمارکیے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |