شیخ رشید نے ایل این جی معاہدہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

سینئر وکیل لطیف کھوسہ ایل این جی کا کیس لڑیں گے۔

سینئر وکیل لطیف کھوسہ ایل این جی کا کیس لڑیں گے۔ فوٹو : فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ میں ایل این جی معاہدے کے خلاف درخواست دائر کردی۔

شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف درخواست دائر کردی جس میں ایل این جی معاہدے کو کالعدم کرنے اور شاہد خاقان عباسی کونااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔


میڈیا سے گفتگو میں شیح رشید نے کہا ہم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ یہ کیس لڑیں گے تاہم سینئر وکیل لطیف کھوسہ ایل این جی کا کیس لڑیں گے، انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان نے مہنگی ایل این جی خرید کر قوم کو بیوقوف بنایا، اس میں اربوں کی کرپشن ہے، ن لیگ اور نوازشریف آمریت کی پیداوارہیں۔

شیخ رشید نے کہا نواز شریف، دانیال، طلال اور نہال سب بد حال اورجیل کا مال ہیں، نوا زشریف کو جسٹس قیوم اور جنرل بٹ چاہیے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے خود مشرف کو باہر بھیجا اور اب چیخ رہے ہیں، سپریم کورٹ ان کو ایسی سزا دے گی کہ یہ قیامت تک یاد رکھیں گے۔

 
Load Next Story