جرگوں کے ذریعے امن لائیں گے اے این پی نے خطے ک وبارود کا ڈھیر بنا دیا فضل الرحمٰن

ہم نے ہمیشہ مذہبی قوتوں کے اتحاد کی کوشش کی،پارلیمنٹ میں تنہا سیکولرجماعتوں کامقابلہ کیا


Numainda Express March 27, 2013
جماعت اسلامی نے عمران سے اتحادکرکے اصلیت ثابت کردی،تقریب سے خطاب ، پی پی اور ن لیگ کے متعدد رہنما جے یو آئی میں شامل فوٹو: پی پی آئی/ فائل

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے دینی اور مذ ہبی جماعتوں کے بجائے عمران سے اتحاد کرکے اپنی اصلیت ثابت کردی ۔

اے این پی نے خطے کو بارودکے ڈھیرمیں تبدیل کر دیا ہے ،جے یو آئی اقتدار میں آکرلوگوں کا احساس محرومی ختم کرے گی ہم خیبرپختونخوامیں جرگوں کے ذریعے امن لائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے لوند خوڑ میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔



اس موقع پر مسلم لیگ (ن) تحصیل تخت بھائی کے صدر ذکاء اﷲ خان ان کے بھائی تحسین اﷲ خان ،پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اعظم خان ' قیوم خان اور انجینئر ایوب خان نے ساتھیوں اور خاندان سمیت جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ مولانا فضل الر حمٰن نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ دینی و مذہبی قوتوں کو متحد اور یکجا رکھنے کی کوششیں کیں۔

پانچ سال پارلیمنٹ میں تنہا سیکولر جماعتوں کا مقابلہ کیا اور کوئی غیر اسلامی بل منظور نہ ہونے دیا ،آئندہ الیکشن میں قوم ایک بار پھر ایم ایم اے کا ساتھ دیکر دینی قوتوں کو برسر اقتدار لائے گی ،اقتدار میں آنے کے بعد بلا تاخیر شریعت نافذ کرینگے، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پانچ برس میں مہنگائی ' بے روزگاری ' لوڈشیڈنگ اورکرپشن میں نام کما کر ملک کو دنیا بھر میں بدنام کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں