سلامتی کونسل میں اصلاحات جمہوریت کی بنیاد پر ہونی چاہئیں ملیحہ لودھی

انتخابات جمہوریت کا لازمی جزو ہیں، ملیحہ لودھی


ویب ڈیسک February 04, 2018
انتخابات جمہوریت کا لازمی جزو ہیں، ملیحہ لودھی۔ فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات جمہوریت کی بنیاد پر مؤثر اور شفاف اندازمیں ہونی چاہئیں۔

سلامتی کونسل اصلاحات پربین الحکومتی مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات جمہوریت کی بنیاد پر مؤثر اور شفاف اندازمیں ہونی چاہئیں، انتخابات جمہوریت کا لازمی جزو ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک اقوام متحدہ میں جمہوری عمل کی مخالفت کرتےہیں جب کہ حقائق ایک جیسے نہیں رہتے، وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |