کرپٹ اور شعبدہ باز سیاستدانوں کو عوام مسترد کر دینگے نواز شریف
پیپلزپارٹی اور اتحادیوں نے ملک کو کر پشن، لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا
مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف سے مسلم لیگ ہم خیال کے صد ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے ملاقات کی۔
ن لیگ کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے اس بات پر اتفا ق کیا کہ آئندہ انتخابات میں ایک دوسرے کو بھرپور سپورٹ کیا جا ئیگا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلیے بھی مشترکہ حکمت عملی تیار کر نیکا فیصلہ کیا گیا جسکے لیے سندھ کی دیگر اتحادی جماعتوں سے بھی بات چیت کی جائیگی۔
ملاقات کے دوران نوازشر یف نے کہا کہ کرپٹ اور شعبدہ باز سیاستدانوں کو آئندہ انتخابات میں عوام مسترد کر دینگے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور انکے اتحادیوں نے 5 سالوں میں ملک کو کر پشن' لوڈشیڈ نگ' مہنگائی اور بے روز گاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارباب غلام رحیم نے کہا کہ منافقت نہیں کرسکتے، اب پرویز مشرف کیساتھ کوئی تعاون نہیں ہوسکتا۔
بعد ازاں لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارباب غلام رحیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزاد ہے جس سے امید ہے کہ شفاف انتخابات کرائے گا۔ علاوہ ازیں ایک انٹرویو میں ارباب غلام رحیم نے کہا کہ پرویز مشرف اور نواز شریف کے درمیان برف پگھلی ہے، ایم کیو ایم کے ساتھ انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے۔