الیکشنیوٹیلٹی اداروں وبینکوں کوسیل قائم کرنیکی ہدایت

انتخابی امیدواروںکے اثاثوں،گوشواروں اورتعلیمی کوائف کی چھان بین ممکن بنائی جاسکے گی

انتخابی امیدواروںکے اثاثوں،گوشواروں اورتعلیمی کوائف کی چھان بین ممکن بنائی جاسکے گی فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
الیکشن2013کے شفاف انعقادکیلیے تمام یوٹیلیٹی اداروں اوربینکوں کوسٹی کورٹ میں سیل قائم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

تاکہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے اثاثے و گوشوارے اورتعلیمی کوائف کی چھان بین فوری طور پر ممکن بنائی جاسکے،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرسائوتھ احمدصبانے محکمہ نکاسی وفراہمی آب،کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن، سوئی سدرن گیس کمپنی، محکمہ تعلیم اورتمام بینکوں کومکتوب لکھ دیاہے کہ متعلقہ ادارے اپنے سیل سٹی کورٹ میں قائم کریں تاکہ امیدواروں کے اثاثے وگوشوارے کی چھان بین فوری اوردرست طریقے سے کی جاسکے۔




ڈی آراوکے مطابق متعلقہ اداروںکے سیل کے قیام کافیصلہ پہلی بار کیا جارہا ہے،اس طرح امیدوارکے غلط وبوگس کوائف اورجعلی تعلیمی اسنادکی فوری طورپرنشاندہی ہوجائے گی اوربروقت کاغذات نامزدگی کو کینسل کرکے متعلقہ امیدوارکوانتخابات میں حصہ لینے کیلیے نااہل قرار دیدیاجائے گا،الیکشن کمیشن کے ذرائع نے کہا ہے کہ سٹی کورٹ میں یوٹیلیٹی اداروں ، بینکوں اور دیگر محکموں کے سیل کے قیام کا فیصلہ نہایت مستحسن ہے۔
Load Next Story