پنجاب میں ایک اور زینب زیادتی کا نشانہ بن گئی

پولیس نے بچی کے پڑوسی ملزم زوہیب کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا


ویب ڈیسک February 04, 2018
پولیس نے بچی کے پڑوسی ملزم زوہیب کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا فوٹو:فائل

منصورہ آباد کے علاقے میں پولیس نے 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے منصورہ آباد میں ایک بچی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ واقعے میں بچی کا پڑوسی ملوث ہے۔ ملزم زوہیب نے بچی کو گھر کی چھت پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایس ایچ او عمران یونس نے بتایا کہ ملزم زوہیب کو گرفتار کرکے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: زینب کا قاتل گرفتارکرلیا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قصور شہر میں بھی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے قتل کردیا گیا تھا اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث بچی کے پڑوسی عمران علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں