پی ٹی آئی اے ایم ایل کے ساتھ انتخابی اتحاد بنانے کے لیے تیار ہوگئی

پی ٹی آئی، اے یم ایل کا آئندہ انتخابات میں اتحاد کا فیصلہ۔


ویب ڈیسک August 08, 2012
عمرران خان اور شیخ رشید ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار ماحول میں۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف نے آنے والے انتخابات میں عوامی مسلم لیگ کے ساتھ اتحاد بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جیو نیوز کے مطابق۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیف عمران خان نے اے ایم ایل کے صدر شیخ رشید احمد سے اسلام آباد میں ان کے گھرپر ملاقات کی، جہاں انھوں نے ان کے ساتھ انتخابی اتحاد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق دونوں رہنما اگلے انتخابات میں ایک دوسرے کے کینڈیڈیٹ کو سپورٹ کرنے کے کیلئے راضی ہوگئے ہیں، اور پی ٹی آئی نے یہ یقین دلایا ہے کہ وہ انتخابات میں شیخ رشید کے سامنے اپنا کوئی امیدوار کھڑا نھیں کرے گی۔

امید کی جارہی ہے کہ عمران خان اس بات کا اعلان 13 اگست کو لیاقت باغ میں ہونے والے جلسے میں کریں گے۔

دسمبر 2011 میں ذرائع نے یہ انکشاف کیا تھا کہ شیخ رشیدنے دونوں جماعتوں کے اتحاد کی درخواست کی ہے، تاہم اس وقت کوئی فیصلہ نھیں کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی کے ایک ترجمان پہلے ہی کہ چکے تھے " ان کی پارٹی کسی جاعت کے ساتھ اتحاد کا ارادہ نھیں رکھتی"۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں