ایف آئی اے کا سانحہ لیبیا میں ملوث ایجنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن

گجرات، منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا ہے، ایف آئی اے


ویب ڈیسک February 04, 2018
گجرات، منڈی بہاؤالدین اور گرجرانوالہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا ہے، ایف آئی اے فوٹو : فائل

ایف آئی اے نے لیبیا میں کشتی حادثے میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد غیرقانونی طریقے سے بے روزگار افراد کو بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹس کے خلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے لیبیا کے ساحل پر کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکتوں کے بعد غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹس کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مفخر عدیل کے مطابق ایف آئی اے نے گجرات، منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان میں نثاراحمد، صفدر حسین، کامران اور اسلم شامل ہیں۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوب گئی، 8 پاکستانیوں سمیت 10 افراد جاں بحق

ایف آئی اے حکام کے مطابق 2 فروری کو لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی حادثے میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے، اور بیشتر کی شناخت بھی ہوچکی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 8 افراد کا تعلق گجرات سے تھا جن میں ایک ہی گھر کے 4 افراد اسماعیل، اہلیہ عظمت بی بی، 5سالہ سعد اور ڈیڑھ ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔ لقمان علی اور حمزہ فاروق کا تعلق جلال پور جٹان کے علاقے پیجو سے تھا، کامران اقبال ڈنگہ اور ذبیح اللہ کھوڑی کا تعلق عالم تحصیل سے تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں