شام میں کرد باغیوں کے خلاف آپریشن میں 7 ترک فوجی ہلاک

ترک فضائیہ کی شام میں کرد باغیوں کے ٹھکانے پر بمباری، متعدد باغیوں کی ہلاکت کا دعویٰ


ویب ڈیسک February 04, 2018
باغیوں نے حملے میں ترک فوج کے ٹینک کو نشانہ بنایا۔ فوٹو : فائل

شام میں کرد باغیوں کے خلاف کارروائی میں ترکی کے 7 فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں کرد باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران ترکی کے 7 فوجی ہلاک ہوگئے۔ ترک فوج پر پہلا حملہ شام کے شمالی علاقے عفرین میں ہوا جہاں باغیوں کی جانب سے ترک فوج کے ٹینک پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 ترک فوجی مارے گئے جب کہ اس سے قبل ایک حملے میں ترکی کے مزید 2 فوجی مارے گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ترک فضائیہ کی عفرین میں کرد ملیشیا پر بمباری، 25 افراد ہلاک

ترک فوج کے حملوں کے بعد ترک فضائیہ نے شام میں کرد باغیوں کے ٹھکانے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد باغیوں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے ۔ 20 جنوری سے ترک فوج کی جانب سے شروع ہونے والے آپریشن ''شاخ زیتون'' میں اب تک سیکڑوں کرد باغی مارے جاچکے ہیں۔

حملے میں فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ترک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف موثر جوابی کارروائی کی ہے جب کہ دہشت گردوں کو اس حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں