بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے رہنما جاں بحق

موٹر سائیکل افراد نے گھات لگا کر جماعت اسلامی بنوں کے رہنما ملک طفیل خان پر فائرنگ کی


ویب ڈیسک February 04, 2018
موٹر سائیکل افراد نے گھات لگا کر جماعت اسلامی بنوں کے رہنما ملک طفیل خان پر فائرنگ کی فوٹو:انٹرنیٹ

غوریوالہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے رہنما جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے غوریوالہ میں نامعلوم موٹر سائیکل افراد نے گھات لگا کر جماعت اسلامی بنوں کے رہنما ملک طفیل خان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ ملک طفیل خان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ ملک طفیل خان گھرجارہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے ملزمان نے ان پر فائرنگ کی۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی اور سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں