عاصمہ قتل کیس میں گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو فرار کرانے میں مدد فراہم کی تھی، سہولت کار شاہ زیب


ویب ڈیسک February 04, 2018
مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو فرار کرانے میں مدد فراہم کی تھی، سہولت کار شاہ زیب۔ فوٹو : فائل

عاصمہ قتل کیس میں گرفتار سہولت کار شاہ زیب نے تفتیشی ٹیم کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔

عاصمہ قتل کیس میں گرفتار سہولت کار شاہ زیب نے تفتیشی ٹیم کے سامنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو فرار کرانے میں مدد فراہم کی تھی جب کہ شاہ زیب کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا 30 بور کا پستول پولیس نے برآمد کرلیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عاصمہ کیس؛ قاتل کو بیرون ملک فرار کرانے والا ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی شاہ زیب کے گھر سے برآمد ہوئی ہے جب کہ مجاہد کو فرار کرانے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ میں لےلی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : رشتے سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو قتل کرنیوالا ملزم بیرون ملک فرار

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے اواخر میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر کا بھتیجا مجاہد آفریدی رشتے سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ عاصمہ بی بی کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |