کیا پیپلزپارٹی ذوالفقار بھٹو مرحوم کو قاتل مانتی ہے سعدرفیق

کیا ذوالفقار بھٹو سپریم کورٹ سے قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ نہیں تھے، سعد رفیق

کیا ذوالفقار بھٹو سپریم کورٹ سے قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ نہیں تھے، سعد رفیق : فوٹو : فائل

وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ ذوالفقار بھٹو بھی قتل کےمقدمے میں سزا یافتہ تھے کیا پیپلزپارٹی انہیں قاتل مانتی ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیرسعدرفیق کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ایک رہنما نے بیان دیا ہے کہ نوازشریف سپریم کورٹ سے سزا یافتہ ہیں، سعد رفیق نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا ذوالفقار بھٹو سپریم کورٹ سے قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ نہیں تھے؟ کیا پیپلزپارٹی انہیں بھی قاتل مانتی ہے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مجھ جیسوں کا بھی ذوالفقار بھٹو کے دورِ حکومت سے خون کا حساب ہے لیکن ہم نے شدید اختلاف کے باوجود بھی بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کی کبھی حمایت نہیں کی، اس لئے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے کہتا ہوں کہ وہ کہا کریں جو پلٹ کر آپ کی جانب نہ آئے۔
Load Next Story