عدل قائم کرنے کیلئے کشتیاں جلاکر میدان میں نکلے ہیں نواز شریف

چند لوگ عوام کے ووٹ کو پاؤں کے نیچے روندتے ہیں، سابق وزیراعظم

عوام اتنے ووٹ دیں کہ پارلیمنٹ میں نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ ختم کرنے والا قانون آجائے، سابق وزیراعظم فوٹو:فائل

KARACHI:
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ گھبرانے والے نہیں اور عدل قائم کرنے کے لیے کشتیاں جلاکر میدان میں نکلے ہیں۔



پشاور میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ جھوٹ بولنا والا صادق و امین بن گیا ہے۔ سلام کرتا ہوں جنہوں نے عمران خان کو صادق و امین قرار دیا، عمران نے ہیلی کاپٹر کی بھی چوری کی ہے، عوام ووٹ دیتے ہیں لیکن چند لوگ اس ووٹ کو پاؤں کے نیچے روندتے ہیں، کیا انہیں یہ حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ نواز شریف کو نکال دیں۔




سابق وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کا قصور کیا تھا؟، مجھے کیوں نکالا، ووٹ کا تقدس اور احترام کہاں ہے، پانچ لوگوں نے عوام کے فیصلے کے خلاف ووٹ دیا، آئین و قانون کو تبدیل کرنا ہے یا نہیں، 70 سال سے یہ کھیل جاری ہے، اب طلال اور دانیال پر بھی توہین عدالت لگ گئی ہے، خدا کا خوف کرو، یہ عوام کو منظور نہیں، خدا سے ڈرو یہ عوامی عدالت ہے، اب مجھے تاحیات نااہل قرار دینے کا سوچا جارہا ہے، اگر آپ کو یہ فیصلہ منظور نہیں تو 2018 کے الیکشن میں اتنا ووٹ دو کہ پارلیمنٹ میں ایسے قوانین آجائیں جس سے نواز شریف کی نااہلی کا یہ عدالتی فیصلہ عوام کی طاقت سے ختم ہوجائے۔



نواز شریف کا کہنا تھا کہ لاڈلے دیکھ لو آج پشاور والوں نے نئی تاریخ رقم کردی اور نواز شریف کے خلاف فیصلہ نامنظور کردیا، نواز شریف تو ملک کی ترقی کے لیے دن رات کام کررہا تھا لیکن عمران خان تم نے کیا کیا، تمہارے ساڑھے تین سو ڈیم بنانے کے دعوے کہاں گئے؟، پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک میگاواٹ بجلی نہیں بنائی، الیکشن قریب آنے پر آج پشاور کھودا ہوا ہے لیکن چار سال تک کیا کرتے رہے، عمران خان لوگوں کو بے وقوف بنا رہے اور دھوکا دے رہے ہو، میں وعدہ کرتا ہوں تو پورا کرتا ہوں کیونکہ میں عمران خان نہیں ہوں۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان جا رہا ہے اور ن لیگ آرہی ہے، میری نااہلی کے عدالتی فیصلے سے ملک کی ترقی کی رفتار کم ہوگئی، میری حکومت نہ ہٹائی جاتی آج نواجونوں کو باعزت روزگار مل چکا ہوتا، لوگوں کیا عدل کو قائم کرنے کے لیے نوازشریف کا ساتھ دو گے؟، گھبرانا نہیں ہم کشتیاں جلاکر میدان میں نکلے ہیں، 2018 کا الیکشن عدل قائم کرنے کے لیے بہت بڑا معرکہ ہوگا، اب ظلم بند ہوجائے گا اور ہر شہری کو گھر ملے گا۔
Load Next Story