شاہ زیب قتل کیس گواہ محمد علی کا عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

گواہ محمد علی عامر نے عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لئے ماہرقانون دان جی این قریشی کو اپنا وکیل مقرر کردیا۔


ویب ڈیسک March 27, 2013
گواہ محمد علی عامر نے عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لئے ماہرقانون دان جی این قریشی کو اپنا وکیل مقرر کردیا۔ فوٹو: فائل

شاہ زیب قتل کیس میں پیش نہ ہونے پر استغاثہ کے دوگواہوں کے وارنٹ گرفتار ی اورآئی جی سندھ کو نوٹس جاری کردیئے گئے ، کیس کے گواہ محمد علی عامر نے عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس کی سماعت کئے بغیرکارروائی کل تک ملتوی کردی ہے، عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کے گواہ محمد علی عامر نے 25مارچ کو اپنا بیان قلبمند کراتے ہوئے کہا تھا کہ واقعے کے روز کنٹری کلب اپارٹمنٹ میں بجلی کی فراہمی معطل تھی لہذا وہ جھگڑے کے دوران وہاں کسی کو دیکھ نہیں سکا جس پر عدالت نے گواہ کے بیان کو جھوٹا قرار دیا تھا جس کے بعد گواہ محمد علی عامر نے عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لئے جی این قریشی کو اپنا وکیل مقرر کردیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں