تائیوان میں زلزلے کے جھٹکے ایک شخص ہلاک 20 سے زائد زخمی

زلزلے کے بعد دارالحکومت سمیت دوسرے اہم شہروں میں تمام ٹرینوں کی آمدورفت کو معطل کر دیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک March 27, 2013
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے15کلو میٹر اندر تھا۔ فوٹو: فائل

تائیوان میں شدید زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔


غعر ملکی غبر رساں ادرارے کے مطابق تائیوان کے دارالحکومت تائپی میں مقامی وقت کے مطابق 10:03 منٹ پر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ اتنا شدید تھا کہ کئی مکانوں میں دراڑیں پڑگئیں جب کہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے15کلو میٹر اندر تھا۔ ذرائع کے مطابق زیادہ تر افراد چھتیں اکھڑنے سے زخمی ہوئے جب کہ زلزلے سے کئی مقامات پر آگ بھی لگ گئی جس پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔


زلزلے کے بعد دارالحکومت سمیت دوسرے اہم شہروں میں تمام ٹرینوں کی آمدورفت کو معطل کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |