کراچی لیاری میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد

رینجرز نے بغدادی ، کلاکوٹ، گل محمد لین،آٹھ چوک،کشتی چوک اور غریب شاہ سمیت مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کئے۔


ویب ڈیسک March 27, 2013
زیرحراست افراد کے قبضہ سے مختلف اقسام کے ہتھیار اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں ، رینجرز حکام فوٹو : ایکسپریس نیوز

لیاری میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے لیاری میں بغدادی ، کلاکوٹ، افشانی گلی، جمن شاہ پلاٹ، گل محمد لین،آٹھ چوک،کشتی چوک اور غریب شاہ سمیت مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کئے ۔ کارروائی میں بڑی تعداد میں رینجرز کے جوانوں نے حصہ لیا جن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے آمدروفت معطل کردی گئی۔

زیرحراست افراد کی نشاندہی پر رینجرز نے مختلف مقامات پر چھپائے گئے کئی چھوٹے بڑے ہتھیار اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کی ہیں، رینجرز نے زیرحراست افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب رینجرز نے لانڈھی میں بھی ایک سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ مار کر 16 افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 3 کلاشنکوف اور 5 پستول برآمد کرلیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں