بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ ایک شہری شہید اور دو بچے زخمی

بھارتی فورسز کی جانب سے نیزا پیر راولاکوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، آئی ایس پی آر

پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا، ترجمان پاک فوج ۔ فوٹو : فائل

بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی دکھائی اور نیزا پیر راولاکوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید جب کہ 2 بچے زخمی ہوگئے۔


ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی پر بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔
Load Next Story