جنوبی وزیرستان کے صحافیوں کا آئی ایس پی آر کا دورہ

صحافیوں کے وفد نے وزیرستان سمیت فاٹا میں امن کی بحالی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک February 04, 2018
صحافیوں کے وفد نے وزیرستان سمیت فاٹا میں امن کی بحالی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا، ترجمان پاک فوج، فوٹو : آئی ایس پی آر

جنوبی وزیرستان کے صحافیوں نے آئی ایس پی آر کے دفتر کا دورہ کر کے وزیرستان سمیت فاٹا میں امن کی بحالی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے وفد نے آئی ایس پی آر کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/posts/1844985322465580"]

آئی ایس پی آر کے مطابق میجرجنرل آصف غفور نے صحافیوں کے وفد کو زمینی حقائق سے آگاہ کیا جب کہ صحافیوں نے علاقے کی سیکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی کاموں سے متعلق آرا دیں اور وزیرستان سمیت فاٹا میں امن کی بحالی پر پاک فوج کاشکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں