رشتہ مانگنے پر عورت کو برہنہ گھمایا گیا

علاقہ مکینوں کے احتجاج پر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔


Owais Jaffri August 08, 2012
نشانہ بننے والی خاتون کی ایک تصویر۔ فوٹو: ایکسپریس

بدھ کو مظفر گڑھ کے سب ڈسٹرکٹ خان گڑھ میں عورت اور اس کی بیٹی کو، بیٹے کا رشتہ مانگنے پر برہنہ گھمایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمیلہ مائی* کا بیٹا پڑوس کی خدیجہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، جس کے لیےجمیلہ مائی اپنی بیٹی رخسانہ بی بی کے ہمراہ بلال کے گھر اس کی بیٹی کا رستہ مانگنے گئی تھی۔

بلال، جس کا زمیندار گھرانے سے کنیکشن تھا، اس بات پر غصہ ہوگیا اور جب جمیلہ مائی اس کے گھر پہنچی تو، اس نے انھیں باندھ کر کمرے میں بند کردیا، اور اپنے تین دوستوں عبد الغفار، شاہد اور عرفان کو بلا لیا،۔جس کے بعد سب مردوں نے مل کر ان عورتوں کے کپڑے پھاڑ دیے اور ویڈیو بنائی۔ اس کے بعد انھوں نے انھیں موٹر رکشہ میں باندھ کر گلی محلے میںپھرایا۔

اس تمام واقعہ کے بعد بھی پولیس خاموش رہی، لیکن علاقہ مکینوں نے اس پر احتجاج کیا تو پولیس نے دو ملزمان عبدالغفور اور عرفان کو گرفتار کرلیا۔

اس واقعہ کے خلاف کوئی ایف آئی آر نہیں درج کی گئی اور پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد وہ ملزمان کے خلاف ایکشن لے گی۔

سب انسپیکٹر چوہدری غلام رسول نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا "اس واقعہ میں رشتہ کے بجائے زمین کا تنازع شامل ہے۔ انھوں نے مزید بتایا "اس واقعہ کے بعد پیپلز پارٹی کے لیڈر عامر کرامت نے اس عورت کو پناہ دے دی ہے۔

*شناختی حفاظت کے لیے اصل نام چھپائے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں