الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں حلقوں میں نئی تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

قومی اسمبلی کے 128 اور صوبائی اسمبلیوں کے 292حلقوں کے اندر نئی حد بندیاں کی گئیں ہیں۔


ویب ڈیسک March 27, 2013
قومی اسمبلی کے 128 اور صوبائی اسمبلیوں کے 292حلقوں کے اندر نئی حد بندیاں کی گئیں ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے قبل ملک بھر میں حلقوں میں نئی تبدیلیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ،قومی اسمبلی کے 128 حلقوں میں تبدیلی کی گئی.

الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 128 حلقوں کے اندر تبدیلی کی گئی جن میں پنجاب کے 70، خیبر پختونخوا کے 19، سندھ کے 34 اور بلوچستان کے 3 حلقے شامل ہیں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے 292حلقوں کے اندر بھی نئی حد بندیاں کی گئیں جس کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 137، خیبرپختونخوا کے 73، سندھ کے 66 اور بلوچستان اسمبلی کے 16صوبائی حلقوں کے اندر نئی حد بندی کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں