کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیوایم کی پٹیشن پرفریقین کو نوٹس

درخواست پر الیکشن کمیشن نے اپنا موقف عدالت میں جمع کرادیا ہے جبکہ دیگرفریقن کو نوٹسز جاری کردیئے گئےہیں۔


ویب ڈیسک March 27, 2013
درخواست پر الیکشن کمیشن نے اپنا موقف عدالت میں جمع کرادیا ہے جبکہ دیگرفریقن کو نوٹسز جاری کردیئے گئےہیں۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیوایم کی پٹیشن پر مدعاعلیہان کو 2 اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

ایم کیو ایم کی جانب سے دائر کردہ پٹیشن میں یہ موقف اختیار کیا گیاہےکہ ملک بھرمیں انتخابی عمل شروع ہوچکا ہے، اس موقع پر شہرکےمخصوص علاقوں میں نئی حلقہ بندیاں آئین اور قانون کے خلاف ہیں لہذا اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست کے جواب میں الیکشن کمیشن نے اپنا موقف عدالت میں جمع کرادیا ہے جبکہ دیگرفریقن کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

عدالت نے کراچی کے علاقے این اے 239 میں ردوبدل کے خلاف پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدرعبدالقادر پٹیل کی درخواست کی سماعت بھی 2 اپریل تک ملتوی کردی ہے اور مدعاعلیہان سے جواب طلب کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں