فاٹا میں بغیر اجازت این جی اوز منصوبوں کا انکشاف

فاٹا میں بغیر این او سی کے شروع کیے گئے منصوبے رولز آف بزنس کی خلاف ورزی ہے، وزارت سیفران

فاٹا میں بغیر این او سی کے شروع کیے گئے منصوبے رولز آف بزنس کی خلاف ورزی ہے، وزارت سیفران۔ فوٹو: فائل

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات(فاٹا) میں بین الاقوامی این جی اوز کی جانب سے بغیر این او سی کے منصوبے شروع کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزارت سیفران نے فاٹا سیکریٹریٹ سے فاٹا میں کام کرنے والی بین الاقوامی این جی اوز کی تفصیلات طلب کر تے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ فاٹا میں بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے بغیر این او سی کے شروع کیے گئے منصوبے رولز آف بزنس کی خلاف ورزی ہے۔


وزارت سیفران نے ایڈیشنل سیکریٹری فاٹا کو اہم نوعیت کا ایک خط لکھاہے جس میں کہا گیا ہے کہ کچھ منصوبے ہمارے نوٹس میں لائے بغیر شروع کیے گئے اور اس کیلیے باقاعدہ اجازت نامہ (این او سی ) بھی نہیں لیا گیا۔فاٹا سیکریٹریٹ اس حوالے سے تمام تفصیلات فراہم کرے۔

 
Load Next Story