پاکستان اور نواز شریف اب اکٹھے نہیں چل سکتے شیخ رشید

کوئی این آر او نہیں آرہا، 30مارچ تک سیاست پلٹ جائے گی، سربراہ عوامی مسلم لیگ

حدیبیہ ریفرنس سماعت کیلیے منظورہوا توشریفوں کی سیاست ختم ہوجائے گی، ٹودی پوائنٹ میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے پاکستان اور نواز شریف اب اکٹھے نہیں چل سکتے۔

شیخ رشید نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان منصور علی خان سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف کو یہاں تک مریم نے پہنچایا ہے، 30 مارچ تک سیاست پلٹ جائے گی،یہ جیلوں اورنیب کا مواد ہے، یہ معافی مانگنے والے لوگ ہیں۔ انھوں نے آج مشاہدحسین کوساتھ بٹھایا ہوا ہے، چوری کا سارا مال اتفاق فونڈری میں گلتا تھا۔


سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ طرابلس، یونان اوراٹلی کی سرحدوں پرپاکستانی اس لئے ڈوب رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس بجلی، گیس کے بل دینے کیلیے پیسے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیلیں بھرنے کاکہتے ہیں مگرپہلے بھی معافی مانگ کرباہرگئے، اس کیلیے سعودی عرب کیلیے کوششیں ناکام ہوگئیں تاہم کوئی این آراونہیں آ رہا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے اورعالمی صورتحال میں ہنگ پارلیمنٹ کی شکل بن رہی ہے، یہ آرمی چیف این آر او نہیں آنے دیں گے۔

 
Load Next Story