سلامتی کونسل اصلاحات جمہوریت کی بنیاد پر ہونی چاہئیں ملیحہ لودھی

کچھ ممالک جمہوری عمل کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ حقائق وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں، پاکستان کی مستقل مندوب


خبر ایجنسی February 05, 2018
انتخابات جمہوریت کا لازمی جزوہیں،سلامتی کونسل بین الحکومتی مباحثے میں اظہار خیال۔ فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات جمہوریت کی بنیاد پر موثر اور شفاف اندازمیں ہونی چاہئیں۔

پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ انتخابات جمہوریت کا لازمی جزو ہیں، سلامتی کونسل میں اصلاحات جمہوریت کی بنیاد پر موثر اور شفاف اندازمیں ہونی چاہئیں۔

سلامتی کونسل اصلاحات پربین الحکومتی مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک اقوام متحدہ میں جمہوری عمل کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ حقائق ایک جیسے نہیں رہتے، وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں